ماسکو : روس میں نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 13 افراد ہلاک ہو گئے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق علاقائی ہنگامی خدمات کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا روس کے مغربی شہر کوسٹروما میں ہفتے کے روز ایک نائٹ کلب میں لگنے والی آگ سے 13 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے ہلاک ہونے والوں کی نعشوں اور زخمی وں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا ہے۔ مقامی سیکوریٹی فورسز نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔