نائیجیریا : پٹرول ٹینکر الٹنے کے بعد دھماکہ ‘80 ہلاک

   

ابوجا : شمالی نائیجیریا کے نائجر صوبہ میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں ایک پٹرول ٹینکر کے اْلٹ جانے کے بعد زوردار دھماکہ ہوا۔ اس حادثے میں کم از کم 80 افراد کی ہلاکت کی خبر ہے، جبکہ 50 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، 80 سے زیادہ نعشیں برآمد کی جا چکی ہیں اور 15 سے زائد دوکانیں تباہ ہو گئی ہیں۔ایمرجنسی ریسپانس ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ کل سلیجا علاقے میں پیش آیا، جب کچھ لوگ جنریٹر کی مدد سے ٹینکر سے دوسرے ٹرک میں گیسولین منتقل کر رہے تھے۔نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے اور علاج کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ ایجنسی کے ایک اہلکار حسینی عیسیٰ نے بتایا کہ فیول کی منتقلی کے دوران دھماکہ ہوا، جس کی زد میں آ کر کئی افراد ہلاک ہو گئے۔نائجر کے یونین روڈ سیفٹی کے کمانڈر کمار سْکوام نے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد ایندھن حاصل کرنے جمع ہو گئی تھی، حالانکہ اس حادثے کو روکنے کی پوری کوشش کی گئی تھی۔