نابالغ لڑکے کیساتھ فرار خاتون گرفتار

   

الپوزہا؍کیرالا۔ 2 ستمبر (ایجنسیز) کیرالا میں ایک 30 سالہ شادی شدہ خاتون، جو 2 بچوں کی ماں بھی ہے، کو نابالغ کے ساتھ فرار ہونے پر پولیس نے پوکسو ایکٹ Protection of Children From Sexual Offences Actکے تحت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق خاتون پر 17 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب خاتون اپنے ایک دور کے رشتہ دار لڑکے کے ساتھ تقریباً ایک ہفتہ قبل کیرالا سے کرناٹک بھاگ گئی تھی۔ دونوں خاندانوں نے الگ الگ شکایات درج کرائیں، جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی۔پانچ دنوں کی تلاش کے بعد دونوں کرناٹک کے کوللور علاقے میں ملے جہاں خاتون نے کرائے پر مکان لیا تھا اور پولیس سے بچنے کے لیے فون کا استعمال بھی ترک کر دیا تھا۔جس کی وجہ سے اس کی لوکیشن ٹریس کرنا مشکل رہا۔ ابتدائی سرچ کے باوجود بنگلورو میں کچھ پتہ نہیں چلا۔ تاہم دو دن قبل خاتون نے کوللور سے اپنے ایک رشتہ دار کو واٹس ایپ میسج بھیجا، جس کے بعد پولیس نے ان سب کو ٹریس کیا۔پولیس نے دونوں کو حراست میں لینے کے بعد لڑکے کو اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جبکہ خاتون کو چرتھلا پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ عدالت نے بعد ازاں اسے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔