شیر خوار بچوں سمیت مرنے والوں کی تعداد 31 ہوگئی
ممبئی: مہاراشٹرا میں ناندیڑ کے سرکاری ہاسپٹل میں اموات کا سلسلہ جاری ہے۔ جہاں ایک دن میں 24 افراد کی موت ہوئی تھی وہیں ابھی تعداد بڑھ کر 48 گھنٹوں میں 31 تک پہنچ گئی ہے۔پیر کی رات سات مریضوں کی موت ہوگی جن میں چار بچے بھی شامل ہیں مجموعی طور پر گزشتہ 48 گھنٹوں میں اس ہاسپٹل میں فوت ہونے والوں میں 16 بچے شامل ہیں۔ تاحال اموات کی وجوہات کا سرکاری طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیالیکن ہاسپٹل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر اموات سانپ کے ڈسنے اور دیگر امراض کی وجہ سے ہوئی ہے۔ چیف منسٹر مہاراشٹرا ایکناتھ شنڈے نے ان اموات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے سارے معاملہ کی جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے مہاراشٹرا کی ٹرپل انجن حکومت کو اس واقعہ کیلئے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔