نرمل میں سیاست NXT ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی مہم

   

نوجوانوں کو مستند خبریں، تعلیمی معلومات، مثبت سوچ سے روشناس کرانے کی کامیاب کوشش

نرمل۔ 24 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آئیڈیل گروپ آف اسکولس، نرمل کے بانی و چیئرمین شیخ شبیر احمد کی نگرانی میں آج آئیڈیل ہائی اسکول میں سیاست NXT ایپ کی اجتماعی (Mass Downloading) مہم کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر طلبہ، اساتذہ اور عملے کی بڑی تعداد نے اپنے موبائل فونز میں سیاست NXT ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے جدید اور مستند صحافت سے جڑنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب میں سیاست ڈیلی کے سینئر صحافی سید جلیل اظہر اور معروف این آر آئی جبار کی شال پوشی اور گلپوشی کے ذریعہ تہنیت کی گئی۔ مقررین نے نیوز ایڈیٹر سیاست جناب عامر علی خان کی مسلمانوں کی تعلیمی، سماجی اور معاشی ترقی کے لیے انجام دی جانے والی بے مثال خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ سیاست گروپ اپنی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے ذریعہ ملت کی رہنمائی کا اہم فریضہ انجام دے رہا ہے۔اس موقع پر آئیڈیل اسکول آسرہ کالونی برانچ کے برانچ پرنسپل ذیشان شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئی نسل کو معتبر اور ذمہ دار صحافت سے جوڑنے کے لیے سیاست NXT ایپ ایک بہترین پلیٹ فارم ہے، جس سے طلبہ کو معیاری معلومات اور تعلیمی رہنمائی حاصل ہوگی۔ بانی و چیئرمین شیخ شبیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ آئیڈیل گروپ آف اسکولس ہمیشہ طلبہ کی ہمہ جہتی شخصیت سازی، جدید ٹیکنالوجی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے کوشاں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست NXT ایپ نوجوانوں کو مستند خبروں، تعلیمی معلومات اور مثبت سوچ سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ڈین اکیڈمکس اسماء نے اپنے خطاب میں طلبہ پر زور دیا کہ وہ جدید ڈیجیٹل ذرائع کا مثبت استعمال کریں اور سیاست NXT ایپ کے ذریعہ اپنے علمی، ادبی اور سماجی شعور میں اضافہ کریں۔اس پروگرام کی نگرانی کوآرڈینیٹر وسیمہ صدیقہ اور کنٹرولر آف ایگزامینیشن این سندھیا نے کی۔ اس موقع پر حمیرہ پروین، مدثرا عشرت، شیلجا، سوجنیا، سلوٰی، مدیحہ سمیت اسکول کے اساتذہ، عملہ اور دیگر معززین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر مہمانانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مستقبل میں بھی ملت کی تعلیمی و سماجی ترقی کے لیے اس نوعیت کے بامقصد پروگراموں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔