نلگنڈہ۔20/ اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھارت کے سابق وزیرِ اعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی 82ویں یومِ پیدائش کے موقع پر نلگنڈہ شہر کے حیدرآباد روڈ پر واقع راجیو گاندھی کے مجسمہ پر ریاستی وزیر برائے عمارات و شوارع اور سنیماٹوگرافی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے پھولوں کی مالا چڑھا کر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر وزیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ کانگریس ایک سیکولر جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیکنالوجی انقلاب لانے کا سہرا راجیو گاندھی کے سر ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو 18 سال کی عمر میں ووٹ دینے کا حق فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی نے ملک کے لیے اپنی جان قربان کی،ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ راجیو گاندھی کا تعلق قربانیوں دینے والے خاندان سے تھا اور ملک کے لیے ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ریاستی وزیر نے کہا کہ راہول گاندھی کو ملک کا وزیرِ اعظم بنانا ہی کانگریس پارٹی کا واحد مقصد ہے اور اس سمت میں پارٹی کے تمام قائدین اور کارکنوں کو بھرپور جدوجہد کرنی چاہیے۔ اس پروگرام میں میئر محترمہ بْورّی چیتنیہ سرینواس ریڈی ڈپٹی میئر محمد اشرف علی عامر سابق میونسپل چیئرمین بْورّی سرینواس ریڈی مارکیٹ کمیٹی چیئرمین جی۔رمیش سابق زیڈ پی ٹی گمّولا موہن ریڈی اور لکشمیا سابق میونسپل وائس چیئرمین ابّگونی رمیش گوڑ ٹاؤن کانگریس صدر ایڈلا سرینواس کنگل کے سابق زیڈ پی ٹی سی نرسنگ سرینواس گوڑ مقامی کارپوریٹر ایدْلّا سریدھر ریڈی یوتھ کانگریس کے ضلعی صدر میکلا پرمود ریڈی کے علاوہ متعدد کارپوریٹرس سابق کونسلرس سرپنچوں کے علاوہ کانگریس پارٹی کے قائدین و کارکنان خواتین کانگریس اور یوتھ کانگریس کے قائدین نے شرکت کی۔