کاغذ نگر 3 اکتوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر کہ پٹیل گارڈن فنکشن ہال میں سابقہ رکن اسمبلی و آنجہانی پی پرشوتم راو کی یاد میں پرجا بندو فاؤنڈیشن کی زیر نگرانی بیروزگار نوجوانوں کے لیے حیدرآباد کے علاوہ اطراف اکناف کے لگ بھگ 50 کمپنیوں کے ذمہ داروں کے زیر نگرانی مقامی لگ بھگ 2 ہزار بیروزگاروں کو روزگار فراہم کرنے کی غرض سے مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر پی ہریش راؤ نے جاب میلے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر حلقہ اسمبلی سرپورٹاؤن کہ سات منڈلوں کے بیروزگار نوجوان لڑکے و لڑکیوں نے اس جاب میلے میں شرکت کرتے ہوئے اپنی اپنی قابلیت کی بنیاد پر انٹرویو میں حصہ لیا۔ اس موقع پر مقام رکن اسمبلی ڈاکٹر پی ہریش راؤ نے سابقہ زیڈ پی ٹی سی سوداگر، سابقہ منڈل پریشد صدر منوہر، ڈاکٹر رامو، بی جے پی پارٹی ضلع صدر سری شیلم، مونسپل کونسلر وشویشور راو، تاج بابا، سرپنچ رجنی مہیش, ہیما بندو، شوا گوڈ ساتھ مل کر جاب میلہ کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ مقامی بیروزگار نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو روزگاروں سے مربوط کرنے کے لیے مختلف فیکٹریوں، میڈیکل، اسکل ڈیولپمنٹ، ایل آئی سی اور بینکنگ کے علاوہ مختلف کمپنیوں سے جوڑ نے کے لیے میرے والد و آنجہانی سابقہ رکن اسمبلی پی پرشو تم راو کی یاد میں کاغذ نگر میں جاب میلے کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ تاکہ مقامی بیروزگاروں کو مقامی سطح کے علاوہ ریاستی سطح پر روزگار سے مربوط کیا جا سکے۔