نومبراوردسمبرمیں تلنگانہ اوراے پی میں شادیوں کا شبھ مہورت

   

حیدرآباد5نومبر(یواین آئی)تلنگانہ اورآندھراپردیش میںنومبراوردسمبرمیں بڑے پیمانہ پر شادیاں ہوں گی جن کا مہورت ان دونوں مہینوں کے دوران دیکھاجارہا ہے ۔ پجاریوں نے کہا کہ نومبر اور دسمبر کے مہینوں میں شادیوں کے لئے شبھ مہورت ہے ۔نومبرکی تواریخ 7، 8، 9، 10، 13، 14، 17، 18، 20، 21، 23، 25، 27،دسمبر کے مہینے میں 4، 5، 6، 7، 8، تواریخ شادیوں کیلئے موزوں اورشبھ مہورت والی ہیں۔ دو مہینوں میں جملہ24 شبھ مہورت ہیں۔ نومبر کے مہینے کی تمام تاریخوں پر فنکشن ہال پہلے سے ہی مکمل بک ہو چکے ہیں۔
ان دو مہینوں میں دونوں ریاستوں میں کئی جوڑوں کی شادیاں ہوں گی۔