نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کا آئندہ ہفتہ دورۂ ہند

   

آکلینڈ ؍ (سید مجیب کی رپورٹ) : نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹوفرلکسن اگلے ہفتہ ہندوستان کا دورہ کریں گے جہاں وہ نئی دہلی کے علاوہ ممبئی بھی جائیں گے۔ وزیر اعظم لکسن کا کہنا ہے کہ جب سے انہوں نے عہدہ سنبھالا ہے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب انہوں نے خصوصی توجہ دی ہے اور یہ ان کی اولین ترجیح ہے کیونکہ ہندوستان دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت ہے اور نیوزی لینڈ میں آباد ہندوستانی برادری ملک کی ترقی میں اہم شراکت دار ہے۔