نیپال انتخابات ، رائے دہی کا آغاز

   

کھٹمنڈو : نیپال میں پارلیمانی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ہو رہے ہیں۔ راَئے دہی کا آغاز صبح سات بجے سے شروع ہو گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تقریبا اٹھارہ ملین رائے دہندگان،275 رکنی پارلیمان اور 550 رکنی صوبائی اسمبلیوں کیلیے ووٹ ڈالیں گے۔وزیراعظم شیر بہادر دیوباکی نیپال کانگریس پارٹی اور اس کی حلیف سیاسی جماعت ماوجو سینٹرل نیپالی کمیونسٹ پارٹی کا سابق وزیراعظم کھڈگہ پرساد اولی کی متحدہ مارکیسسٹ لینینسٹ کمیونسٹ پارٹی سے مقابلہ ہو رہا ہے۔