حیدرآباد۔2؍نومبر(سیاست نیوز) حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے بقایا بلز کی ادائیگی کیلئے ون ٹائم سٹلمنٹ اسٹیم شروع کی اور صارفین کو اس سے استفادہ کا موقع فراہم کیا تھا لیکن اس اسکیم کی تاریخ میں اب 30نومبر تک توسیع کردی گئی ہے۔ صارفین کی جانب سے توسیع کیلئے مانگ پر اسکیم کو 30 نومبر تک بڑھانے کا فیصلہ لیا گیا۔ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ OTS اسکیم کے ذریعے 31 اکتوبر تک تقریباً 49 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی ہے اور اس دوران تقریباً 70,335 صارفین نے اس اسکیم سے فائدہ اٹھایا ہے۔یہ اسکیم شہر میں طویل عرصہ سے جمع ہونے والے کنکشن بلوں کی وصولی کیلئے متعارف کرائی گئی ہے۔ اس اسکیم کے ذریعہ بغیر کسی لیٹ فیس یا سود کے طویل بقایا بلوں کی ادائیگی کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔