ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس سے نرملا سیتا رامن کا خطاب

   

واشنگٹن: ہندوستان کی وزیر فینانس اور کارپوریٹ امور نرملا سیتا رمن نے عالمی بینک کو وسیع تر شراکت کو فروغ دینے ، متوسط آمدنی والے ممالک کو مزید قرض لینے کی ترغیب دینے اور ترقی کے اثرات کو گہرا کرنے کیلئے زیادہ مسابقتی قیمتوں کے تعین ماڈل کے ساتھ زیادہ کفایتی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ نرملاسیتا رمن نے آج یہاں ورلڈ بینک اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی سالانہ میٹنگ 2024 کے دوران ورلڈ بینک میں مستقبل کیلئے تیار ورلڈ بینک گروپ’ پر ترقیاتی کمیٹی کے مکمل اجلاس میں شرکت کی اور 1944 کی بریٹن ووڈس کانفرنس کے دوران کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں کی بنیاد رکھنے میں گلوبل ساؤتھ کی اہم شراکت کو نوٹ کیا اور ایک حقیقی جامع، عالمی ترقیاتی فریم ورک کو یقینی بنانے کیلئے فیصلہ سازی میں سب کو شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے عالمی اقتصادی چیلنجوں اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کی اپنی ترقیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے نئے اور رعایتی وسائل کی ضرورت پر زور دیا ۔