ورنگل سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل کا نقشہ اور پلان تیار

   

2 ہزار بیڈس پر مشتمل 33 منزلہ عمارت ، ہیلی پیاڈ کی سہولت ، 2180 کروڑ کے مصارف
حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : شہر ورنگل میں 59 ایکڑ اراضی پر 2180 کروڑ روپئے کے مصارف سے 33 منزلہ سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل تعمیر کیا جارہا ہے جو دیڑھ سال میں عوام کے لیے دستیاب ہوجائے گا ۔ چیف منسٹر کے سی آر نے ورنگل کو ’ ہیلت ہب ‘ کے طور پر ترقی دینے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ہریش راؤ کو وزارت صحت کی زائد ذمہ داری حاصل دئیے جانے کے بعد اس پراجکٹ کی پیشرفت میں تیزی پیدا ہوئی ہے۔ ہاسپٹل کے احاطے میں ہیلی کاپٹر اترنے کی سہولت فراہم کرنے ہیلی ایمبولنس کی خدمات بھی دستیاب رکھی جارہی ہے ۔ اس ہاسپٹل کی تعمیر کے لیے چیف منسٹر کے سی آر نے 21 جون کو ورنگل سنٹرل جیل کے احاطے میں سنگ بنیاد رکھا تھا ۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ 2 ہزار بستروں پر مشتمل اس ہاسپٹل میں 36 شعبہ خدمات انجام دیں گے ۔ تقریبا 500 ڈاکٹرس ایک ہزار سے زائد نرسیس اور پیرا میڈیکل کا عملہ اس ہاسپٹل میں خدمات انجام دے گا ۔ 10 سوپر اسپیشالیٹی شعبوں میں مریضوں کا علاج کرنے کی منصوبہ بندی ، اس سوپر اسپیشالیٹی کو آلودگی سے پاک بنانے کی حکمت عملی تیار کی گئی ہے ۔ ہاسپٹل کو سرسبز و شاداب بنانے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ کینڈا کے طرز پر طبی سہولتوں کے ساتھ ہاسپٹل تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے ۔ عمارت کا نقشہ اور پلان چیف منسٹر کے سی آر سے رجوع کیا گیا ہے ۔ چیف منسٹر کی ہدایت پر محکمہ صحت کے ماہرین پر مشتمل ایک وفد کینڈا پہونچکر وہاں کی طبی پالیسیوں ، طبی امداد کا جائزہ لیتے ہوئے ایک رپورٹ حکومت کو پیش کرے گا ۔۔ ن