پرتاپ گڑھ : اروناچل کے توانگ میں چینی فوجیوں کے ناجائز قبضے پر وزیر اعظم مودی کی خاموشی سے ملک کو ضرور تشویش ہے ،لوک سبھا و راجیہ سبھا کے دونوں ایوانوں میں اس برنگ قومی ایشو پر بحث نہ کرانا مزید بدقسمتی کی بات ہے۔ راجیہ سبھا ممبر پرمود تیواری اپنے لال گنج واقع کیمپ دفتر پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان تاثرات کا اظہار کیا ۔راجیہ سبھا ممبر تیواری نے کہا کہ جب پورا ملک سرحد پر ناجائز قبضے کے خلاف متحد ہے ،تو ایسا کیا ہے ،جو ملک سے چھپایا جا رہا ہے ۔ G20 اجلاس میں موقع ملنے پر بھی مودی کا چینی صدر سے شکایت درج نہ کرنا باعث تشویش ہے ۔