حیدرآباد 29 جولائی (سیاست نیوز) وزیراعظم نریندر مودی کل 30 جولائی کو 12 بجے دن راما گنڈم 100 میگاواٹ صلاحیت والے فلوٹنگ سولار پی وی پراجکٹ کو قوم کے نام معنون کریں گے۔ این ٹی پی سی نے یہ پراجکٹ تیار کیا ۔ وزیراعظم نئی دہلی سے ورچول تقریب میں افتتاح کرینگے ۔ ملک کے سب سے بڑے فلوٹنگ سولار پراجکٹ کی کارکردگی کا یکم جولائی سے آغاز ہوچکا ہے اور 20 میگاواٹ کی صلاحیت کی تکمیل کرلی گئی ۔ یہ پراجکٹ عصری ٹکنالوجی پر مبنی ہے اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک ہے۔ بی ایچ ای ایل کے ذریعہ 423 کروڑ کے مصارف سے پراجکٹ کی تعمیر مکمل کی گئی ہے اور یہ پراجکٹ 500 ایکر اراضی پر محیط ہے۔ پراجکٹ 40 بلاکس میں منقسم ہے ۔ر