ونڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں آسٹریلیا کو دیگر ممالک پر سبقت

   

جملہ 8 ٹروفی پر قبضہ، ہندوستان 5 ٹروفی کے ساتھ دوسرے نمبر پر
حیدرآباد 25 اگست (سیاست نیوز) ونڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں آسٹریلیا 8 ٹروفی کے ساتھ دیگر ممالک پر سبقت حاصل کرچکا ہے۔ کرکٹ کے مختلف زمرہ جات میں برتری کے ذریعہ آسٹریلیا نے اپنی علیحدہ شناخت بنائی ہے۔ ونڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں بہتر مظاہرہ کے ذریعہ ٹروفی حاصل کرنے والے ممالک کی تعداد 8 ہے۔ آسٹریلیا کے بعد 5 ونڈے انٹرنیشنل ٹروفی کے ساتھ ہندوستان دوسرے مقام پر ہے۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کو تیسرا اور چوتھا مقام حاصل ہوا ہے۔ کرکٹ ورلڈ میں ونڈے انٹرنیشنل اور ٹوئنٹی 20 میاچس کو غیرمعمولی سبقت حاصل ہوئی ہے۔ ٹسٹ کرکٹ سے زیادہ کرکٹ شائقین کی اولین ترجیح ٹوئنٹی 20 میاچس اور ونڈے انٹرنیشنل میاچس ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں ہندوستان میں آئی پی ایل ونڈے سیریز نے غیرمعمولی مقبولیت حاصل کی ہے۔ ونڈے انٹرنیشنل ٹروفی کے معاملہ میں آسٹریلیا 1987ء، 1999ء، 2003ء، 2007ء، 2015 اور 2023ء میں ورلڈ چمپئن رہا ہے۔ 2006ء اور 2009ء میں اُس نے چمپئنس ٹروفی حاصل کی۔ ہندوستان 1983ء اور 2011ء میں ونڈے انٹرنیشنل چمپئن رہا جبکہ 2002ء، 2013ء اور 2025ء میں چمپئنس ٹروفی پر ہندوستان کا قبضہ رہا۔ ویسٹ انڈیز کو ونڈے انٹرنیشنل اور چمپئنس ٹروفی کے 3 مرتبہ جبکہ پاکستان 1992ء اور 2017ء میں ونڈے انٹرنیشنل اور چمپئنس ٹروفی میں کامیاب رہا۔ سری لنکا کے پاس بھی 2 ورلڈ ٹروفی ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ، ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ نے ایک ایک مرتبہ ورلڈ چمپئن کا اعزاز حاصل کیا ہے۔V/1/k/b