چنئی: ڈائریکٹوریٹ آف ویجیلنس اینڈ اینٹی کرپشن (ڈی وی اے سی) کے عہدیداروں نے منگل کو اے آئی اے ڈی ایم کے ’ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ایس پی ویلومنی کی رہائش گاہوں اور کاروباری ٹھکانوں پر 2016-21 کی مدت کے دوران مبینہ طور پر آمدنی کے معلوم ذرائع سے زیادہ 58.23 کروڑ روپے کی اثاثے بنانے کے الزامات میں چھاپے مارے ۔ ایک ساتھ صبح 58 مقامات پر چھاپے مارے گئے ۔ اس دوران چھ اضلاع میں مسٹر ویلومنی اور ان کے اہل خانہ کی رہائش گاہوں کے ساتھ ساتھ کیرالا میں ایک جگہ پر دھاوئوں کی کاروائی جاری ہے ۔