وینکیا ‘مودی اور دیگر کی جانب سے نوروزکی مبارکباد

   

نئی دہلی : وزیراعظم نریندرمودی نے اتوار کو پارسیوں کو نئے سال نوروز کی مبارکباد دیتے ہوئے سبھی کی زندگی میں امن وامان اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔ مودی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہندوستان کی خوشحالی میں پارسیوں کی غیر معمولی خدمات ہیں جن کے مختلف شعبوں میں انمٹ نقوش ہیں۔ نیا سال سبھی کی زندگی میں امن و امان اور خوشحالی لائے ۔ نوروز مبارک!’’ نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے بھی نو روز کی مبارکباد دی اور پارسیوں کے سال نو پر نیک تمناؤ ں کا اظہار کیا ۔