نئی دہلی: قومی کوویڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 198.51 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزارت کی جانب سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق آج صبح 8 بجے تک 198 کروڑ 51 لاکھ 77 ہزار 962 ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17لاکھ 62 ہزار 441 ویکسین لگائی گئی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوویڈ انفیکشن کے 18,815 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 4 کروڑ 35لاکھ 85ہزار 554 ہو گئی ہے ۔ ملک میں ہفتہ وار تصدیق شدہ کیسز کی شرح 4.09 فیصد اور یومیہ تصدیق شدہ کیسز کی شرح 4.96فیصد ہے۔