چینائی : ٹاملناڈو کے 12 اضلاع، پڈوچیری اور آندھراپردیش کے بعض حصے طوفان منڈوس کی زد میں آرہے ہیں۔ اس طوفان کے زیراثر موسلادھار بارش شروع ہوگئی ہے۔ ایرپورٹ حکام نے احتیاطی تدابیر کے تحت چینائی سے متعلق 16 پروازیں منسوخ کردیئے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے چند گھنٹوں میں تقریباً 85 کیلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہواؤں کی پیش قیاسی کی ہے۔ طوفان کی زد میں آنے والے علاقے ٹاملناڈو کے ماملا پورم (مہابلی پورم)، پڈوچیری اور سری ہری کوٹا کے درمیان کے بعض حصے ہیں۔ چینائی میں موسم خراب ہوگیا ہے جس کی وجہ سے منسوخ پروازوں میں سے تین انٹرنیشنل فلائیٹس ہیں۔ اسکول اور کالجس بند کردیئے گئے ہیں۔