ٹرمپ کا بائیڈن کی اہلیہ کے ساتھ پرفیوم لانچ

   

واشنگٹن : نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی خاتونِ اوّل جِل بائیڈن کے ساتھ تصویر کا استعمال کرتے ہوئے پرفیوم لانچ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرفیوم کی لائن کو ’فائٹ، فائٹ، فائٹ‘ کا نام دیا گیا ہے، پرفیوم کی رینج مرد اور خواتین دونوں کے لیے لانچ کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مرد اور خواتین دونوں کے پرفیوم کی قیمت 199 ڈالرز ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے جوتے بیچنا شروع کردیئے، ایک جوڑے کی قیمت 1 لاکھ 11 ہزار 423 روپے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے امریکی خاتونِ اوّل جِل بائیڈن کے ساتھ تصویر کا استعمال پرفیوم کی پیکجنگ یا ڈبوں میں نہیں کیا ہے بلکہ انہوں نے اس تصویر کا استعمال صرف سوشل میڈیا پر کیا ہے۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ ایک ایسا پرفیوم جس کا مقابلہ آپ کے دشمن نہیں کر سکتے۔
رواں سال 104 صحافی مارے گئے، نصف کا تعلق غزہ سے
نیویارک : انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (IFJ) نے کہا ہے کہ یہ سال صحافیوں کے لیے “خاص طور پر مہلک سال” رہا ہے۔ اس سال کے دوران دنیا بھر میں صحافت سے متعلقہ 104 افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے نصف سے زیادہ غزہ میں تھے۔پریس گروپ کے جمع کردہ اعدادوشمار کے مطابق 2024 میں غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کے نتیجے میں ذرائع ابلاغ کے 55 فلسطینی نمائندے مارے گئے۔