ٹرمپ کا نیتن یاہو سے آئندہ ہفتے ملاقات کا امکان

   

واشنگٹن، 5 جولائی (یواین آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی درخواست کی ہے ، جو آئندہ ہفتے کے آغاز میں متوقع ہے ۔ انہوں نے ایران کے ساتھ مذاکرات ایک ہفتے کے لیے مؤخر کرنے کا بھی اعلان کیا، جبکہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، لبنان اور ایران سے متعلق سفارتی سرگرمیوں پر بھی اظہارِ خیال کیا۔ میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کے ساتھ ان کے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم سمجھتے ہیں کہ قائد کون ہے ۔ اسرائیلی چینل 15 نے رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے کہا ہے کہ وہ کوئی بھی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے لبنان میں حالات خراب ہوں۔