ٹرمپ کے دور کی ایک متنازعہ پالیسی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

   

واشنگٹن: امریکہ کی سپریم کورٹ نے امریکہ میکسیکو سرحد سے متعلق سابق صدر ڈونالڈٹرمپ کے دور کی ایک متنازع پالیسی کو فی الحال برقرار رکھنے کے حق میں فیصلہ سنایا ہے ۔ عدالت کے نو جج میں سے پانچ نے اس فیصلے کے حق می جبکہ چار نے اختلاف میں ووٹ دیا ہے ۔بی سی سی کی رپورٹ کے مطابق ‘ٹائٹل 42’ نامی ٹرمپ دور کی یہ پالیسی حکومت کو یہ اختیار دیتی ہے کہ وہ داخلے کے خواہاں غیر دستاویزی تارکین وطن کو ملک بدر کر دے ۔ اس پالیسی سے ہزاروں لوگ سرحد عبور کرنے سے محروم ہو گئے تھے ۔خیال رہے کہ اس پالیسی میں کسی نرمی کی صورت میں سرحد پر تارکین وطن کی تعداد میں اضافے کے خدشات پیدا ہو گئے تھے ۔