واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی نئی کابینہ میں پاکستان مخالف رائے رکھنے والے کابینہ ارکان میں نامزد امریکی وزیر خارجہ، وزیر دفاع، قومی سلامتی کے مشیر اور سی آئی اے چیف شامل ہیں۔نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ نے اپنی کابینہ میں جن اہم وزرا اور مشیروں کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے ان میں سر فہرست وزیر خارجہ سینیٹر مارکو روبیو ہیں، جنہوں نے ماضی میں پاکستان مخالف بل متعارف کرایا۔مارکو روبیو نے پاکستان پرہندوستان میں دہشت گردی کا الزام لگاتے ہوئے تجویز کیا کہ پاکستان کو فوجی امداد نہ دی جائے ۔ٹرمپ کے نئے مشیر برائے قومی سلامتی مائیک والٹز نے بھی پاکستان کو پیغام دیا تھا کہ پاکستان کو سرحد پار دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا۔