واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز ایک ایگزیکٹیو حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں جس میں 1979 سے قائم محکمہ تعلیم کو ختم کرنے کا اقدام شروع کر نے کو کہا گیا ہے ۔ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں تقریب کے دوران اس حکمنامہ پر دستخط کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ یہ اقدام امریکی تعلیمی نظام کو فن لینڈ، سویڈن اور چین جیسے عالمی سرکردہ ممالک کی سطح پر لے جائے گا۔
ایرانی اداروں پر نئی امریکی پابندی
واشنگٹن / تہران : امریکہ نے ایران سے متعلق نئی پابندیاں جاری کردی ہیں۔ ایک شخصیت، متعدد اداروں اور بحری جہازوں کو پابندی کی زد میں لایا گیا ہے۔ ایک وہ چینی نجی شعبے کی آئل ریفائنری بھی پابندی کی زد میں آئی ہے جس پر ایرانی تیل کی خریداری اور پروسیسنگ کا شبہ ہے۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فروری میں تہران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ کی پالیسی کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس پالیسی کا مقصد ایران کی خام برآمدات کو صفر تک گھٹانا ہے تاکہ اسے جوہری اسلحہ کی تیاری سے روکا جاسکے۔