واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کرپٹو کرنسی ریزروز کے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وائٹ ہاؤس میں فیفا ورلڈ کپ 2026ء کی ٹرافی کی بھی رونمائی ہوئی۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فیفا کے لیے ٹاسک فورس کے قیام کا ایگزیکٹو آرڈر بھی جاری کیا۔ رپورٹس کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ ٹاسک فورس کے سربراہ اور نائب صدر جے ڈی وینس نائب صدر کے طور پر کام کریں گے۔
اقوام متحدہ کی افغانستان کیلئے 48.5 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد منظور
کابل : اقوام متحدہ کے امدادی رابطہ دفتر (اوچا) نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے مرکزی ہنگامی ردعمل فنڈ سی ای آر ایف اور افغانستان ہیومینیٹیرین فنڈ نے افغان عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کے لیے 48.5 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔ اوچا کے مطابق، یہ امداد ایک مشترکہ، جامع اور مقامی حکمت عملی کے ذریعہ تقسیم کی جائے گی۔