ٹرمپ کے ہاتھ پر عجیب سا نیلا نشان ، سوشل میڈیا پر چرچے

   

واشنگٹن: گذشتہ اتوار کے روز وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانوئل ماکروں سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کی تصاویر پھیلنے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر صدر ٹرمپ کے ہاتھ پر ایک عجیب سا نیلا نشان نظر آنے کے حوالے سے بحث چھڑ گئی۔وائرل ہونے والی تصاویر میں صدر ٹرمپ کا ہاتھ ایک عجیب سے رنگ کا نظر آ رہا ہے جو جلد کے قدرتی رنگ سے گہرا ہے۔ادھر وائٹ ہاؤس نے اس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ نشان کی وجہ “زیادہ ہاتھ ملانا” ہے۔وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ “صدر ٹرمپ کے ہاتھ پر نشان پڑے ہوئے ہیں کیوں کہ وہ مسلسل کام کرتے ہیں اور دن بھر لوگوں سے ہاتھ ملاتے رہتے ہیں”۔دوسری جانب عالمی خبر رساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کو گذشتہ برس اگست اور نومبر میں دائیں ہاتھ میں کئی نشانوں یا جلد کے سرخ ہو جانے سے دوچار ہونا پڑا تھا۔اسی طرح 2024 میں مختلف ذرائع ابلاغ نے ٹرمپ کے ہاتھ کی پشت پر نشان دیکھے تھے۔