سان فرانسسکو: ٹوئٹر کے شریک بانی اور سابق سی ای او جیک ڈورسی نے ان لوگوں سے معافی مانگی ،جنہیں مائیکروبلاگنگ سائٹ کے حصول کے بعد برطرف کر دیا گیا ہے۔ سان فرانسسکو میں قائم سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بڑے پیمانے پر چھنٹنی کے درمیان ڈورسی نے اصرار کیا کہ موجودہ صورتحال کے لئے ہر کوئی ذمہ دار ہے اور میں جانتا ہوں کہ بہت سے لوگ مجھ سے ناراض ہیں۔جیک ڈورسی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ٹوئٹر پر ماضی اور حال مضبوط اور لچکدار ہے۔ وہ ہمیشہ راستہ تلاش کریں گے ،چاہے وہ لمحہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو۔ مجھے احساس ہے کہ بہت سے لوگ مجھ سے ناراض ہیں۔ہر کوئی جس حالت میں ہے، اس کیلئے میں ذمہ دار ہوں، میں نے کمپنی کو بہت جلد ایک بڑا سائز دے دیا، میں اس کیلئے معذرت خواہ ہوں۔میں ہر اس شخص کا شکر گزار ہوں اور اس سے محبت کرتا ہوں جس نے کبھی ٹوئٹر پر کام کیا ہے۔