کیلیفورنیا: ٹویٹر کے سربراہ ایلن مسک نے کہا ہے کہ 2020 کے صدارتی انتخابات سے کچھ ہفتے قبل ٹوئٹرنے ’ہنٹر بائیڈن لیپ ٹاپ‘ کہانی پر پردہ ڈالنے کا کام کیاتھا جو انتخاب میں مداخلت کے مترادف ہے ۔مسک نے کہا کہ اگر ٹویٹر ایک ٹیم کی طرح کام کرتے ہوئے احتجاج کی آواز دبا رہا تھا تو یہ الیکشن میں مداخلت ہی ہے ۔ مسک نے 27اکتوبر 2022کو 44ارب ڈالر میں ٹوئٹر حاصل کیا ہے۔ٹیسلا اوراسپیس کے سی ای او نے ہفتہ کو ‘ٹویٹراسپیسز’ آڈیو پروگرام میں شامل ہوتے ہوئے کہا کہ ‘‘سچ بولوں تو، ٹویٹر ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کی ایک شاخ کی طرح کام کر رہا تھا، اور یہ مضحکہ خیز تھا۔