نیویارک : امریکی سپریم کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز نے ٹک ٹاک پر پابندی کے قانون کو چیلنج کرنے پر متفقہ فیصلہ سنایا، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی آئین کی آزادی اظہار رائے سے متعلق پہلی ترمیم کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ سال کانگریس نے ٹک ٹاک پر پابندی کا قانون 2 تہائی اکثریت سے منظور کیا تھا، ٹک ٹاک ایپ نے امریکہ میں فروخت اور پابندی کے قانون کو چیلنج کیا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی کا اطلاق 19 جنوری سے ہو جائے گا۔
ٹک ٹاک اسٹار سر پر گولی لگنے سے فوت
نیویارک : معروف باڈی بلڈر اور ٹک ٹاک اسٹار کرس او ڈونل سر پر گولی لگنے سے 31 سال کی عمر میں چل بسے، ان کی موت کو خودکشی قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی ٹک ٹاک اسٹار اور باڈی بلڈر کرس اوڈونل کے سوشل میڈیا پر 8 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں وہ فٹنس انفلوئنسرز کے طور پر مشہور تھے۔
ان کی موت کی تصدیق میری کوپا میڈیکل اگزامنر نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعہ کی۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرس اوڈونل کی موت سر پر گولی لگنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق او ڈونل ایک تجربہ کار کراس فِٹ کوچ تھے اور ان کا کھیلوں میں پس منظر لاکروس سے جڑا تھا، جہاں انہوں نے کالج کے دوران تین بار آل امریکن اعزاز حاصل کیا۔ بعد میں، انہوں نے لاکروس کوچنگ سے علیحدگی اختیار کر کے اپنے خاندان اور پیشہ ورانہ کیریئر پر توجہ دی۔ کرس او ڈونل 2021 سے ٹک ٹاک پر سرگرم تھے اور ورجینیا کے شہر نورفوک میں مقیم تھے۔