ٹی آر ایس این آر آئیز سل امریکہ کے ذمہ داروں کی کانگریس میں شمولیت،ریونت ریڈی نے پارٹی میں استقبال کیا

   

حیدرآباد۔25۔نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ راشٹرا سمیتی این آر آئی سیل امریکہ کے کنوینر ابھیلاش رائے نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ آج کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ صدرپردیش کانگریس ریونت ریڈی نے ابھیلاش رائے اور ان کے ساتھیوں کا کانگریس پارٹی میں استقبال کیا۔ ابھیلاش کا تعلق کولا پور اسمبلی حلقہ سے ہے۔ اس موقع پر سابق وزیر ڈاکٹر چنا ریڈی ، سابق رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر ملو روی ، یوتھ کانگریس کے صدر شیوا سینا ریڈی ، نائب صدر پردیش کانگریس وی نریندر ریڈی اور دیگر قائدین موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ عوام کے سی آر حکومت سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ این آر آئیز نے مختلف ممالک سے ٹی آر ایس کی ہر طرح سے مدد کی لیکن حکومت غیر مقیم ہندوستانیوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے این آر آئیز کی تنظیمیں کانگریس قائدین سے ربط میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 7 برسوں میں ٹی آر ایس حکومت نے تلنگانہ عوام کو مایوس کیا ہے۔ ابھیلاش رائے نے کہا کہ وہ عوام کی خدمت کے جذبہ کے تحت کانگریس پارٹی میں شامل ہورہے ہیں۔ ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس تلنگانہ میں برسر اقتدار آئے گی۔ ر