ٹی ہب اور منایاتری کا حیدرآباد میں خدمات کے لیے اشتراک ، کیاب ڈرائیورس کے لیے ایپ کا آغاز

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ٹی ہب اور منایاتری کے اشتراک سے حیدرآباد میں آٹو اور کیاب ڈرائیورس کے لیے اس کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ایک ایپ کا آغاز کیا گیا ۔ اس ایپ کو juspay ٹکنالوجیز کی جانب سے بنایا گیا ہے اور یہ ڈرائیورس کے لیے مسابقتی شرحوں کی پیشکش کرتا ہے اور اس میں ان کے لیے فوائد ہونے کے ساتھ یہ مسافرین کے لیے بھی مفید ہے ۔ مہانکالی سرینواس راؤ نے جو مہمان خصوصی تھے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایپ اختراع کے لیے حیدرآباد کے جذبہ اور ڈرائیورس کے امپاورمنٹ کے لیے حکومت کے عہد کا آئنہ دار ہے اور یہ عوام کے لیے کیابس اور آٹوز جیسے قابل گنجائش ٹرانسپورٹیشن کی پیش کش کرتا ہے ۔ ٹی کوشی ، ایم ڈی اینڈ سی ای او ، او این ڈی سی نے کہا کہ حیدرآباد کے بہتر کلچر اور ٹکنالوجی کے فروغ نے اسے منایاتری کے لیے ایک نہایت موزوں شہر بنادیا ہے ۔ اس ایپ کا آغاز حکومت تلنگانہ اور اس کے ٹکنالوجی یکوسسٹم ینبیلر ٹی ۔ ہب کی مدد سے کیا گیا ۔ ٹی ۔ ہب حیدرآباد پر اس ایپ کے آغاز کے موقع پر ایم ایس شان ، چیف گروتھ آفیسر ، جسپے نے کہا کہ آئندہ تین مہینوں میں توقع ہے کہ کم از کم ایک لاکھ ڈرائیورس اس ایپ میں شامل ہونگے ۔۔