احمدآباد : ٹیم انڈیا نے چوتھے T20 میچ میں مہمان انگلینڈ کو 8 رنز سے شکست دے کر سیریز دے کر سیریز 2-2 سے برابر کرلی ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم انڈیا نے 20 اوورس میں 8 وکٹوں پر 185 رنز اسکور کئے۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم بھی 8 وکٹوں پر مقررہ اوورس میں صرف 177 رنز ہی اسکور کرسکی۔ سیریز کا 5 واں اور فیصلہ کن میچ ہفتہ 20 مارچ کو احمدآباد میں ہی کھیلا جائے گا۔