حیدرآباد 24 جولائی (سیاست نیوز) بھاگیہ نگر گنیش اُتسو سمیتی کے جنرل سکریٹری بھگونت راؤ نے کہاکہ کوئی طاقت ٹینک بینڈ میں گنیش کی مورتیوں کے وسرجن کو روک نہیں سکتی۔ اُنھوں نے کہاکہ ریاستی
حکومت اور چیف منسٹر کو ٹینک بینڈ میں گنیش مورتیوں کے نمرجن کو روکنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ چیف منسٹر کٹر ہندو ہیں لیکن وہ گنیش تہوار سے سوتیلا سلوک کررہے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ ہائی کورٹ کے ٹینک بینڈ پر نمرجن نہ کرنے کے احکام کے خلاف حکومت کو سپریم کورٹ سے رجوع ہونا چاہئے۔