پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ٹی آر ایس ارکان کا احتجاج

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جولائی (سیاست نیوز) پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ٹی آر ایس ارکان نے دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ جی ایس ٹی میں اضافہ کے خلاف آج بھی احتجاج جاری رکھا ۔ ایوان کی کارروائی کے آغاز کے ساتھ ہی ٹی آر ایس ارکان اسپیکر اوم برلا کے پوڈیم تک پہنچ گئے اور جی ایس ٹی سے دستبرداری کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرہ بازی کی۔ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان بھی ایوان کے وسط میں پہنچ کر احتجاج کرنے لگے۔ پٹرول ، ڈیزل ، پکوان گیس اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد حکومت نے جی ایس ٹی میں اضافہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں غریب اور متوسط طبقات پر مالی بوجھ پڑا ہے ۔ اپوزیشن ارکان نے اضافی قیمتوں سے دستبرداری کا مطالبہ کیا ۔ اسپیکر کی بار بار اپیل کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ راجیہ سبھا میں ٹی آر ایس ارکان نے ایوان کے وسط میں پہنچ کر نعرہ بازی کی ۔ اپوزیشن کے احتجاج پر دونوں ایوانوں کی کارروائی متاثر رہی۔ ر