پارٹی میں تبدیلی ضروری، اگلے ماہ مستعفی ہوجاؤں گا:کیشیدا

   

ٹوکیو : جاپان کے وزیراعظم فومیو کیشیدا نے ستمبرمیں استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔خبر کے مطابق، ان کے مستعفی ہونے کے ساتھ ان کے غیر مقبول اور معاشی زبوں حالی کے 3 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ ہو جائے گا۔حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی جو کئی دہائیوں سے تقریباً بلاتعطل حکومت کر رہی ہے، پارٹی میں آئندہ ماہ اپنے قائد کے انتخاب کے لیے مقابلہ ہوگا جس کا فاتح شخص ہی وزیر اعظم بنے گا۔فومیو کشیدا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ پارٹی سربراہ کے لیے بطور امیدار دوبارہ انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے۔ فومیو کشیدا نے ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس پارٹی کے صدارتی انتخابات میں لوگوں کو یہ دکھانا ضروری ہے کہ ایل ڈی پی بدل رہی ہے۔