پاسداران انقلاب کا حملہ ہوگا

   

ایران: تہران کی جانب سے اسرائیل کو سخت جواب دینے کی دھمکی دینے کے بعد پاسداران انقلاب نے بھی اپنی دھمکیوں کا اعادہ کیا ہے۔26 اکتوبر کو اسرائیلی حملے میں ایران کے تین علاقوں میں میزائل مینوفیکچرنگ ہیڈ کوارٹرز اور فضائی دفاع کو نشانہ بنایا گیا تھا۔پاسداران انقلاب کے معاون برائے رابطہ امور محمد رضا نقدی نے آج اپنے بیانات میں تصدیق کی ہیکہ آئندہ چند دنوں میں اسرائیل پر مزید سخت حملے کیے جائیں گے۔