پانچ سال سے کم عمر بچوں کو مفت آدھار کارڈ کی اجرائی

   

حیدرآباد 12 جون (سیاست نیوز) کمسن بچوں کو آدھار کارڈ جاری کرنے کے لئے محکمہ ڈاک نے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو ان کا آدھار کارڈ پوسٹ مین یا ڈاک سیوک پہونچادیں گے یا کسی بھی پوسٹ آفس کیمپ پر آدھار کارڈ دیا جائے گا۔ صرف برتھ سرٹیفکٹ پیش کرنے پر بچہ کے نام آدھار کارڈ جاری کیا جائے گا۔ یہ خدمات مفت انجام دی جارہی ہیں۔