نئی دہلی: پانچ ممالک آذربائیجان، لیسوتھو، زامبیا، سری لنکا اور یونان کے سفیروں اور ہائی کمشنروں نے جمعہ کو صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو اپنی اسناد پیش کیں۔ محترمہ مرمو نے جمعہ کو یہاں راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ان سفارت کاروں کی اسناد قبول کیں۔ جن سفارت کاروں نے صدر جمہوریہ کو اپنی اسناد پیش کیں ان میں جمہوریہ آذربائیجان کے سفیر ایلچن نریمن اوگلو حسینلی، لیسوتھو مملکت کے ہائی کمشنر لیبوہنگ ویلنٹائن موچابا، جمہوریہ زامبیا کے ہائی کمشنر پرسی پی چندا، سری لنکا کی ہائی کمشنر شینوکا دھرینی سینی ویراتنے اور یونان کے سفیر الیکی کوٹسومیٹوپولو شامل ہیں۔
این سی سی قومی یکجہتی کے فروغ کی
علامت : نائب صدر جمہوریہ
نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑنے کہا کہ این سی سی ثقافتی، مذہبی اور جغرافیائی بنیادوں پر انضمام کو فروغ دے کر قومی بیداری مہم کے سفیر کے طور پر نوجوانوں کی ترقی کو یقینی بناتا ہے ۔ دھنکھڑنے این سی سی کے یوم جمہوریہ کیمپ میں کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این سی سی نوجوانوں کی حرکیات کی علامت ہے ۔