پاکستانی ادارکارہ کو سعودی میں مستقل رہائش کی اجازت

   


ریاض ۔ سعودی عرب میں پیدا ہونے والی پاکستانی اداکارہ زارا البلوشی نے حال ہی میں مستقل طور پر سعودی عرب میں رہائش کا اجازت نامہ ملنے پرکہا ہے کہ وہ اب مملکت کو اپنا گھر کہہ سکتی ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق 39 برس کی زارا البلوشی جنہوں نے سعودی اسکولوں میں تعلیم حاصل کی اور وہ روانی سے عربی زبان بو لتی ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پریمیئم ریزیڈینسی کارڈ کی تصویر پوسٹ کی ہے۔زارا البلوشی کو سعودی عرب کی جانب سے 2019 میں متعارف کئے جانے والے ایک پروگرام کے تحت مستقل سکونت ملی ہے۔ اس پروگرام کے تحت بیرونی ملک کے کسی سعودی شہری کی طرف سے اسپانسر کے بغیر مستقل سکونت حاصل کر سکتے ہیں۔سعودی عرب میں 2010 سے اداکاری کرنے والی زارا البلوشی نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ مجھ پر اعتماد کرنے اور مستقل سکونت دینے کا شکریہ۔ میں اپنی خوشی بیان نہیں کر سکتی۔ میں سعودی عرب میں جینا اور مرنا چاہتی ہوں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سعودی آرٹس اور سینما میں قابل قدر اضافہ ثابت ہوں گی۔زارا البلوشی نے سعودی اور خلیج کے المیراث اور ہیلو ہائے جیسے ڈراموں میں کام کیا ہے