بنگلورو: پولیس نے پرویز نامی ایک شخص کو ہندو ناموں کے حامل 22 پاکستانی شہریوں کو بنگلورو اور کرناٹک کے دیگر حصوں میں آباد کرنے اور پناہ دینے میں مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ حال ہی میں بنگلورو کے مضافات میں جگانی میں ایک خاندان کے چار افراد، جو پاکستانی شہری تھے، کو گرفتار کیا گیا۔ ان کی گرفتاری اور پوچھ گچھ کے بعد یہاں پینیا میں مزید تین پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ تفتیش کے دوران ضلع داونگیرے میں کچھ پاکستانیوں کی موجودگی کا بھی پتہ چلا اور انہیں حراست میں بھی لے لیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ پرویز ان پاکستانیوں کو ان کے بدلے ہوئے ناموں سے تمام دستاویزات حاصل کرنے میں مدد کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔