حیدرآباد4مئی (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقوں رین بازار‘ تالاب کٹہ ‘ محمد نگر‘ یژرب نگر ‘دھوبی گھاٹ کے علاقوں میں ڈی سی پی ساؤتھ زون پی سائی چیتنیہ نے بارش کے پانی کی نکاسی کے علاوہ مکینوں کو راحت پہنچانے کے کاموں کی راست نگرانی کی اور ٹو وہیلر پر گلیوں اور محلہ جات کا دورہ کرتے ہوئے پانی کی نکاسی کے عمل کا جائزہ لیا ۔ بلدی عہدیدارو ںکے علاوہ ڈی آر ایف کی ٹیموں کو متحرک کرتے ہوئے پانی میں پھنسے ہوئے بچوں کو کشتیوں کے ذریعہ محفوظ مقامات کو منتقل کرنے کے اقدامات کئے ۔متاثرہ افراد کے لئے ناشتہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ۔م