نئی دہلی: ملک بھر سے ہزاروں سرکاری ملازمین اتوار کو دہلی کے رام لیلا میدان میں جمع ہوئے اور پرانی پنشن اسکیم (او پی ایس) کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مودی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ نیشنل مومنٹ فار اولڈ پنشن اسکیم کے زیر اہتمام پنشن شنکھ ناد مہا ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد موجودہ نیشنل پنشن اسکیم (این پی ایس) کے بجائے پرانی پنشن اسکیم کو نافذ کرنے کیلئے مرکز پر دباؤ ڈالنا تھا۔ریلی کے منتظمین نے میڈیا کو بتایا کہ چار ریاستیں پہلے ہی او پی ایس کے نفاذ کا اعلان کر چکی ہیں، تو مرکز اسے کیوں نافذ نہیں کر سکتا؟۔
رام لیلا میدان میں منعقد ہونے والی ریلی میں ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں سرکاری ملازمین نے حصہ لیا۔
نئی دہلی: ملک بھر سے ہزاروں سرکاری ملازمین اتوار کو دہلی کے رام لیلا میدان میں جمع ہوئے اور پرانی پنشن اسکیم (او پی ایس) کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مودی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ نیشنل مومنٹ فار اولڈ پنشن اسکیم کے زیر اہتمام پنشن شنکھ ناد مہا ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد موجودہ نیشنل پنشن اسکیم (این پی ایس) کے بجائے پرانی پنشن اسکیم کو نافذ کرنے کیلئے مرکز پر دباؤ ڈالنا تھا۔ریلی کے منتظمین نے میڈیا کو بتایا کہ چار ریاستیں پہلے ہی او پی ایس کے نفاذ کا اعلان کر چکی ہیں، تو مرکز اسے کیوں نافذ نہیں کر سکتا؟ رام لیلا میدان میں منعقد ہونے والی ریلی میں ملک کے مختلف حصوں سے ہزاروں سرکاری ملازمین نے حصہ لیا۔