حیدرآباد۔/5 نومبر، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کے پرجا وانی پروگرام کے تحت آج مہاتما جیوتی با پھولے پرجا بھون میں عوامی نمائندگیاں وصول کی گئیں۔ نائب صدرنشین تلنگانہ پلاننگ بورڈ ڈاکٹر جی چنا ریڈی اور اسپیشل آفیسر شریمتی دیویا نے عوام سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل کی سماعت کی۔ پرجا وانی پروگرام کے تحت جملہ 1031 درخواستیں داخل کی گئیں۔ محکمہ اقلیتی بہبود سے متعلق 580 ، پنچایت راج 172 اور محکمہ برقی سے متعلق 81 درخواستیں داخل کی گئیں۔ پرواسی بھارتی کے تحت 2 درخواستیں داخل کی گئیں۔ دیگر محکمہ جات سے متعلق 196 درخواستیں داخل کی گئیں۔ 1
ڈاکٹر جی چنا ریڈی نے متعلقہ محکمہ جات کو درخواستیں روانہ کرتے ہوئے عاجلانہ یکسوئی کا تیقن دیا۔1