ممبئی: بابا صاحب امبیڈکر کے پوتے اور لوک سبھا کے سابق رکن پرکاش امبیڈکر کو سینے میں درد کی شکایت کے بعد پونے کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پرکاش امبیڈکر ونچیت بہوجن اگھاڈیکے بانی صدر اور بالاصاحب امبیڈکر کے نام سے مشہور، دو بار اکولا سے لوک سبھا کے رکن اور ایک بار راجیہ سبھا کے رکن رہ چکے ہیں۔انہیں دل میں خون کے جمنے کی وجہ سے آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ان کی حالت مستحکم ہے اور انجیو گرافی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امبیڈکر خاندان اس وقت کسی کے سوالوں کا جواب نہیں دے گا۔ وی بی اے نے کہا کہ بالا صاحب اگلے تین سے پانچ دن تک ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہیں گے ۔