پرگیہ ٹھاکر عدالت میں پھر تاخیر سے پہنچی

   

ممبئی : مالیگائوں 2008 بم دھماکہ معاملے میںآج لگاتار دوسرے دن خصوصی این آئی اے عدالت نے ملزمین کے بیانات درج کیئے ، آج عدالتی کارروائی کا آغاز تاخیر سے ہوا کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اور اس مقدمہ کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکرعدالت تاخیر سے پہنچی اور اس نے تاخیرسے پہنچے کی وجہ طبیعت اور ممبئی کی ٹرافک کو بتایا۔سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے عدالت تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے گیارہ کی بجائے ایک بجے عدالتی کارروائی کا آغاز ہوا۔ آج پھر سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر اس کے وکیل جے پی مشراء￿ نے عدالت سے گذارش کی کہ عدالت اسے زخمیوں کی تفصیلات بتانے کی بجائے اس سے مختصر سوالات پوچھے۔