چینائی : ٹاٹا الیکٹرانکس کے ایپل آئی فون بنانے والے ایک بڑے پلانٹ میں آگ لگنے سے ہفتہ کے روز پیداوار روک دی گئی۔ روئٹرز نے یہ بات اس صورتحال سے آگاہی رکھنے والے دو افراد کے حوالے سے بتائی ہے۔ ٹاٹا الیکٹرانکس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے اور وہ اپنے ملازمین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گی۔ ٹاٹا الیکٹرانکس کے ترجمان کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق، تامل ناڈو کے شہر ہوسور میں ہمارے پلانٹ میں آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ پلانٹ میں ہمارے ہنگامی پروٹوکول نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہمارے تمام ملازمین محفوظ ہیں۔