پلوامہ میں 2019میں ووٹ حاصل کرنے کی پیشین گوئی کی گئی تھی‘اور اب بھگوام رام‘۔

,

   

کرناٹک منسٹر کے وزیرنے مزیدکہاکہ بی جے پی ووٹ حاصل کرنے کے لئے مذہبی عقائد کا استعمال کررہی ہے۔


بنگلورو۔کرناٹک کے وزیر برائے منصوبہ بندی اور شماریات ڈی سدھاکر نے ایک روز قبل کہاتھا کہ ”گذشتہ لوک سبھا انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لئے بی جے پی حکومت نے پلوامہ دہشت گرد حملے کو پیش کیا‘ اور اس بات بھگوان رام کو پیش کیاجارہا ہے“۔

انہوں نے رپورٹرس کو بتایاکہ ”رام مندر کا افتتاح ایک حربہ ہے۔عوام بے وقوف نہیں ہے۔

ہمیں دوبار بے وقوف بنایاگیا ہے۔ م

جھے یقین ہے کہ تیسرے مرتبہ ہمیں بے وقوف نہیں بنایاجاسکے گا“۔

سدھاکر نے کہاکہ ”لوک سبھا الیکشن سے پہلے رام مندر کا افتتاح کیاجارہا ہے۔ میں اورکانگریس کے رکن اسمبلی راگھو مورتی نے رام مندر کے لئے تعاون کیاہے۔ہم نے بھی اینٹیں دی ہیں۔بھگوان رام سب کے ہیں۔الیکشن کے وقت کے دوران مندر کا افتتاح ایک حربہ ہے“۔

مذکورہ منسٹر نے مزیدکہاکہ ووٹوں کی کھیتی کیلئے بی جے پی مذہبی عقائد کا استعمال کررہی ہے۔

انہو ں نے سوال کیاکہ ”پچھلے لوک سبھا الیکشن کے دوران رام مندر کہاں تھی؟“۔