فیروز پور: پنجاب کو دہشت زدہ کرنے کی سازش کو ایک بارپھر ناکام بناتے ہوئے بارڈر سیکورٹی فورس نے فیروز پور سیکٹر میں اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ بی ایس ایف نے آج یہاں بتایا کہ گذشتہ شام بی او پی جگدیش میں تعینات بی ایس ایف کی 136 بٹالین کے اہلکاروں نے سرحد پر زیرو لائن کے قریب تلاشی کے دوران ایک بیگ برآمد کیا جس میں چھ خالی میگزین سمیت تین اے کے 47 رائفل، پانچ خالی میگزین کے ساتھ تین منی اے کے 47 رائفل ودیگر اسلحہ پائے گئے۔