ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے روسی مسلح افواج کی جنگی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور انہیں جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کا عزم کیا ہے ۔پوتن نے اتوار کو ڈیفنڈر آف فادر لینڈ ڈے کے موقع پر ویڈیو خطاب میں قومی دفاع کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ آج تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظرنامہ میں مسلح افواج کو مضبوط کرنے اور ترقی دینے کیلئے ہماری حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ روس اپنی فوج اور بحریہ کی جنگی صلاحیت اور کارکردگی میں بہتری جاری رکھے گا۔ فوج کو جدید ٹیکنالوجی اور جنگی تجربے سے آراستہ کرنا ہتھیاروں اور فوجی حکمت عملی کو بہتر بنانے کیلئے اہم ہے۔